 |  طالبان کے خاتمے کے بعد پوست کی کاشت میں زبردست اضافہ ہواہے |
برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا بدھ کو افغانستان کے دروے پر کابل پہنچ رہے ہیں جہاں افغان حکام سے مذاکرات کے دروان وہ افغانستان سے ہونے والی منشایات کی اسمگلنگ پر بات چیت کریں گے۔ برطانیہ افغانستان سے مغربی ممالک کو ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت اور ہیروئن کی پیدوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مغربی ممالک میں بکنے والی نوئے فیصد ہیروئن افغانستان میں پیدا ہوتی ہے۔ جیک سٹرا افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے اپنی ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال اور افغانستان واپس آنے والے مہاجرین کی ضروریات کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔ |