پاکستانی قیادت سے سٹرا کی ملاقاتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے پاکستان کے دورے کے دوران جمعرات کو راولپنڈی میں صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور جوہری پھلاؤ اور دہشت گردی کے خلاف چلائی جانےوالی مہم سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے جو پاکستان کے تین روزہ دورے پر بدھ کی شام اسلام آبار پہنچے جمعرات کی صبح راولپنڈی میں واقع پاکستانی فوج کے ہیڈ کوائٹر میں صدر مشرف سے ایک گھنٹہ تک طویل ملاقات کی۔ صدر مشرف سے ملاقات سے قبل جیک سٹرا نے اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری سے ملاقات کی۔ جیک سٹرا وزیر اعظم جمالی اور وزیر داخلہ فیصل صالح حیات سے بھی ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ صدر مشرف اور جیک سٹرا کی ملاقات میں زیر بحث آنے والے معاملات کی تفصیلات سے پریس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ایک اعلی سرکاری افسر نے ملاقات سے پہلے کہا کہ ایران ، لیبیا اور شمالی کوریا کو جوہری ٹکنالوجی کی فراہمی کے بارے میں گزشتہ چار ماہ سے جاری تحقیقات سے جیک سٹرا کو مطلع کیا گیا۔ گزشتہ نومبر میں جوہری عدم پھلاؤ کے بین الاقوامی ادارہ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی سائنسدان ایران ، لیبیا اور شمالی کوریا کو جوہری ٹکنالوجی فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||