440 برطانوی ہلاک یا لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا ہے کہ سونامی میں کم از کم چار سو چالیس برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔ جیک سٹرا نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سو اکانوے برطانوی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو کچھ دن اور اذیت برداشت کرنی پڑے گی کیونکہ لاشوں کو شناخت کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس ملکوں سے ماہرین لاشوں کی شناخت کے کام میں مصروف ہیں۔ جیک سٹرا نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کا کام اور لواحقین کا اضطراب بہت صبر آزما کام ہیں۔ لاشوں کی شناخت کرنے والے ماہرین نے کہا کہ مردہ خانوں میں ہزاروں کی تعداد میں لاشیں پڑی ہیں اور ان میں بہت سے لوگوں کی قومیت کا تعین کرنا بہت مشکل کام ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ تھائی لینڈ کے تفریحی مقام پھوکیٹ میں مرنے والے برطانوی شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بہت سی لاشیں جن کا شناخت کیا جانا مشکل ہے اب بھی مردہ خانوں میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں پانچ سو کے قریب لاشوں کو شناخت کے لیے لایا گیا۔
جیک سٹرا نے کہا کہ ان برطانوی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کی گئی جن کے بارے میں کوئی شہادت ملی ہے کہ انہیں طوفان کے وقت پانی میں دیکھا گیا تھایا پھر وہ کسی ایسی عمارت میں یا اس کے قریب تھے جو طوفان سے تباہ ہو گئی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے لاپتہ افراد کی موت کی تصدیق شاید کبھی نہ ہو سکے۔ تھائی حکام نے کہا ہے کہ چین نے لاشوں کی شناخت کے لیے اپنی لیبارٹریوں کے استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کو بہت سی لاشوں کو شناخت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||