سعودی عرب: دو شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں حکام نے بتایا ہے کہ پولیس اور فوج نے دمام کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دو مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک مشتبہ شدت پسند چھاپے کے دوران مارا گیا جبکہ دوسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دما م کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں جب فوج اور پولیس نے ایک عمارت کا محاصرہ کیا تو دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دمام سعودی عرب کے مشرق کا وہ علاقہ ہے جہاں تیل کے ذخائر بالکثرت ہیں۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب متعدد افراد شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی سکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان اپریل میں بھی اس سال ایک جھڑپ ہوئی تھی جو دو دن جاری رہی تھی اور اس میں سات مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے جب کہ چالیس کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی بتائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومتی حلقے کہتے ہیں کہ مبینہ اسلامی شدت پسند برسرِ اقتدار سعودی خاندان کو تختہ الٹنے اور تمام غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے نکالنا چاہتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||