گیارہ ستمبر حملوں پر دعوے مُسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک عدالت نے سعودی عرب کی حکومت کے خلاف مبینہ طور پر گیارہ ستمبر کے حملوں میں معاونت کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نیو یارک میں عدالت کے جج رچرڈ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت، وزیر دفاع اور ان کے لندن میں سفیر کو سفارتی تحفظ حاصل ہے۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، نجی اداروں اور انشورنس کمپنیوں نے کئی ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ان میں سے بہت سوں نے مدعہ علیہان میں سعودی عرب کی حکومت کا نام بھی لکھا تھا۔ دعووں میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نے گیارہ ستمبر کے حملوں کے لیے مالی امداد اور دیگر سہولتیں فراہم کی تھیں۔ وکیل جسٹن گرین نے جو پانچ سو کے قریب درخواست گزاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں کہا کہ اس فیصلے کے بعد باقی درخواستیں بھی شاید خارج کر دی جائیں لیکن انہوں نے کہ وہ اپیل دائر کرنے کے بارے میں غور کر ہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||