امریکہ: اتحادیوں کی بھی جانچ پڑتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیرملکیوں کی امریکہ آمد کے موقع پر جانچ پڑتال کے منصوبے کی توسیع کی جارہی ہے اور ستمبر سے اتحادی ملکوں کےشہریوں کی انگلیوں کے بھی نشان لئے جائیں گے۔ اس تازہ ترین امریکی فیصلے سے ستائیس ملکوں کے شہری متاثر ہوں گے۔ ان میں برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا جیسے وہ ملک بھی شامل ہیں جن کے شہریوں کو امریکہ آمد کے لئے ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ غیر ملکیوں کی امریکہ آمد پر سخت چھان بین سے متعلق حالیہ فیصلے پر عمل درآمد تیس ستمبر سے شروع ہو گا۔ اگرچہ اس چھان بین کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی روک تھام کرنا ہے لیکن اسے بالخصوص لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں کی جانب سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس امریکی پروگرام کا بنیادی مقصد ان مسافروں کی نشاندہی کرنا ہے جنہوں نے امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہو، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہوں یا ان تنظمیوں سے تعلق رکھتے ہوں جنہیں امریکی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔
مگر اب امریکی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کینیڈا کے علاوہ باقی ستائیس ملکوں کے شہریوں سے یہ چھوٹ واپس لے لی جائے کیونکہ اب یہ بات تقریباً واضح ہو چکی ہے کہ یہ ملک اکتوبر تک حساس قسم کے پاسپورٹ جاری نہیں کر پائیں گے۔ مثال کے طور پر برطانیہ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو سن دو ہزار پانچ کے وسط تک انگلیوں کے نشانوں اور آنکھوں کی تصویر والے پاسپورٹ جاری نہیں کر سکتی۔ ان ستائیس ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزہ امریکہ آنے کی اجازت ہوگی مگر اب انہیں امریکہ آمد کے موقع پر تصویر اتروانی ہو گی اور انگلیوں کے نشان دینے ہو نگے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال ایک کروڑ تیس لاکھ افراد ان اٹھائیس ملکوں سے امریکہ آتے ہیں جبکہ ویزہ لے کر امریکہ آنے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ نوے لاکھ بتائی جاتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||