سعودی عرب: چار شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں ریاض کے قریب سعودی سکیورٹی دستوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریاض سے دو سو کلومیڑ کے فاصلے پر صحرا میں سکیورٹی اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شدت پسندوں نے سکیورٹی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ سعودی حکام کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق ایک’ گمراہ گروہ‘ سے تھا۔ سعودی عرب میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کو گمراہ گروہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں پولیس نے مئی 2003 سے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔اس کارروائی کے آغاز سے اب تک بہت سے شدت پسند اور سکیورٹی اہلکار جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||