سعودی عرب : 3 شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں پولیس سے ایک جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق شدت پسندوں سے یہ جھڑپ دارالحکومت ریاض کے قریب ہوئی۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کے ریاض کے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پولیس اور سکیورٹی فورسز القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور القاعدہ کے شدت پسند حکومت اور مغربی باشندوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔ تین ہفتے قبل جدہ میں امریکی ایمبیسی پر حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||