 |  امریکہ کو فوجی اڈہ خالی کر دینے کا حکم دیا گیا ہے |
ازبکستان نے امریکہ کے زیر استعمال کارشی خان آباد کا فوجی اڈہ چھ ماہ کے اندر خالی کر نے کا نو ٹس دیا ہے۔ ازبک حکومت کی جانب سے یہ نوٹس جمعہ کوازبکستان میں واقع امریکی سفارت خانے کودیا گیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کارشی خان آباد کا فوجی اڈہ جسے کے ٹو بھی کہا جاتا ہے چھ ماہ کے اندر خالی کر دے۔ پینٹاگون کےایک ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اس نوٹس کی جانچ پڑتال کر رہا ہے کہ اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے درحقیقت اس کا کیا مقصد ہے؟ ازبکستان انسداد دہشت گردی کی مہم میں امریکا کا وسطی ایشیائی حلیف ہے لیکن مئی میں ہونے والے ایک خونی مظاہرے کی پردہ داری کے باعث دونوں مالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ |