ازبکستان: سرحدی شہر کا محاصرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ازبکستان میں کرغزستان کی سرحد کے قریب واقعہ قصبے قرہ سو کو بھی ازبک فوج نے محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے پہلے ازبکستان کے شہر اندیجان میں بدامنی کو دبانے کی پرتشدد کوششوں کے بعد حالات مزید بگڑ گئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق باغی شہریوں نے سرحدی قصبے قرہ سو میں سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر کے اس علاقے پر قبضے کا اعلان کیا تھا ۔ جمعہ کے دن آندیجان میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے تاہم برطانوی حکومت کے مطابق اب تک حاصل ہونے والے شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے ازبکستان میں طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی مگر ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ازبکستان کے حالات کی نوعیت کا علم ہی نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||