عراق: آٹھ پولیس آفسر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمت کاروں نے عراقی پولیس اہلکاروں کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے کم از کم آٹھ پولیس آفسروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق شہر رمادی میں مزاحمت کاروں کے ایک گروہ نے جن کی تعداد بیس بتائی جا رہی ہے ، عراقی پولیس پارٹی پر چھپ کر حملہ کیا جس میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔رمادی صوبہ انبار کا دارلحکومت ہے۔ عراق میں انتخابات کے بعد مزاحمت کاروں نے عراقی سکیورٹی کے اہلکاروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ مزاحمت کاروں کا خیال ہے کہ عراقی سکیورٹی اہلکار امریکہ کے کارندے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سےپہلے جمعہ کو مزاحمت کارروں نے فلوجہ میں ایک امریکی فوجی دستے پر حملہ کر کے چھ فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کر دیا تھا۔ امریکہ نے دو میرین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین اور میرین اور ایک سیلر گم ہو گئے ہیں۔ مرنے والے میرین میں ایک خاتون میرین فوجی تھی جبکہ تیرہ زخمی ہونے والے میرین فوجیوں میں گیارہ خواتین ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||