BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 June, 2005, 12:00 GMT 17:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد خود کش حملہ، تئیس ہلاک
دھماکے کا شکار ہونے والا ریستوران عراقی اور امریکی فوجیوں میں مقبول تھا۔
دھماکے کا شکار ہونے والا ریستوران عراقی اور امریکی فوجیوں میں مقبول تھا۔
بغداد کے گرین زون کے علاقے میں ایک ریستوران میں ایک بظاہر خود کش حملے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے چھ اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

خود کش حملہ اس وقت ریستوران میں داخل ہوا جب وہاں پر موجود لوگ دن کا کھانا کھا رہے تھے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب امریکی قیادت میں فوجیں شام کی سرحد کے قریب ایک بڑی کارروائی میں مصروف ہیں۔ اپریل سے شروع ہونے والی اس کارروائی میں اب تک ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ ترتعداد عراقی باشندوں کی ہے۔

ریستوران میں دھماکہ اس بات کے باوجود ہوا ہے کہ تقریباً ایک ہزار امریکی اور عراقی فوجی اس وقت بغداد کے شمال مغربی حصے میں سکیورٹی کو یقینی بنانے ایک آپریشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب عراق کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں نے بھی اپنی کارروائیاں تیز تر کر دی ہیں۔

بغداد میں ہی ایک کاربم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے شمالی شہر کرکک میں بھی ایک کار بم کے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خود کش حملہ آور مقامی وقت کے مطابق دو بجکر پینتالیس منٹ پر ریستوران میں داخل ہوا اوراس نے کئی پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

بغداد کے سرکاری عمارتوں کے علاقےگرین زون کے گیٹ سےصرف چار سوگز دور،ایک پولیس چوکی کے قریب واقع یہ ریستوران عراقی اور امریکی فوجیوں میں مقبول ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد