BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 June, 2005, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمود احمدی نژاد کی تاریخی کامیابی
محمود احمدی نژاد
محمود احمدی نژاد کو ایک سخت گیر رہنما تصور کیا جاتا ہے
ایران کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق تہران کے مئیر اور سخت گیر رہنما محمود احمدی نژاد نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

دوسرے مرحلے میں احمدی نژاد نے باسٹھ فیصد جب کے ان کے مد مقابل سابق صدر ہاشمی رفسنجانی نے چھتیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔

انتخابات جیتنے کے بعد محمود احمدی نژاد نے انقلابِ ایران کی اسلامی اقدار اور ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی دولت کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔

اصلاح پسندوں کو خطرہ ہے کہ احمدی نژاد کے اقتدار میں آنے سے بہت سی اصلاحات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹنگ کا تناسب سینتالیس فیصد رہا جب کہ پہلے مرحلے میں تریسٹھ فیصد ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔

News image
احمدی نژاد نے باسٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے

ایران کے غریب صوبوں میں احمدی نژاد کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ احمدی نژاد نے ایران کے پسے ہوئے اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ملک سے بدعنوانیوں اور کرپشن کو ختم کرنے اور زوال پذیر مغربیت سے بھی نجات دلانے کے وعدے کیے تاہم ان کے مدمقابل ہاشمی رفسنجانی اصلاحات اور مغربی ممالک اور امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کرتے رہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں کوئی امیدوار مقررہ پچاس فیصد ووٹ لینے میں ناکام رہا تھا جس کے بعد پہلے دو امیدواروں کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ ہوئی۔

ایران کی انتخابی تاریخ میں صدارتی الیکشن میں کبھی اتنا جوش وخروش دیکھنے میں نہیں آیا اور صدارت کا انتخابات لڑنے والوں کے درمیان اتنا شدید معرکہ نہیں ہوا۔

66 دوڑ میں کون کون ہے؟
ایران کی کرسی صدارت کے امیدوار
66ایران: کب اور کیسے
ایک صدی میں ہونے والے حالات اور واقعات
66ایران: کانٹے کا مقابلہ
صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل
66ایران میں صدر کون؟
پولنگ ختم، نتیجے کا انتظار شروع ہو گیا۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد