BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 June, 2005, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی سیلاب 92 ہلاک
چین سیلاب
ہلاک ہونے والوں میں 88 بچے شامل ہیں
چین کے ایک پرائمری اسکول میں سیلاب سےمرنے والوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے اور درجن بھر سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 88 بچے شامل ہیں جو سیلاب کے وقت اپنی کلاس روم میں پھنس گئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق شالان کے مقامی افسران اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک علیحدہ واقعہ میں گونگ ڈان میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

.شالانگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ افسران کم ازکم 15 لاپتہ افراد کا پتہ لگا رہے ہیں جن میں 13 بچے ہیں۔

یہ سیلاب اچانک اور زبردست ہونے والی بارش کے سبب آیا۔ ایسی شکایتیں بھی سننے میں آئیں کہ شالان کا یہ گاؤں اور اسکول بہت نچلے علاقے میں بنایا گیا تھا جہاں سیلاب کا اندیشہ زیادہ رہتا ہے۔

بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اس واقعہ پر شدید احتجاج اور غم و عضِے کا اظہار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مدد کی ان کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا ۔

ہلاک ہونے والے بچوں میں سے ایک جائی ییبو کے والد نے چینی روز نامہ کو بتایا کہ وہ جب دہ اسکول پہنچے تو کمر تک اونچا پانی تھا اور اس میں 40 بچوں کی لاشیں تیر رہی تھیں۔

جیا نے کہا’میرے بچے کی لاش ایک ڈیسک پر پڑی ہوئی تھی جو پانی کی سطح سے زرا اونچا تھا اس کی ناک کان اور منھ میں مٹی اور کوڑا کرکٹ بھرا ہوا تھاجب میں نے اسے چھو کر دیکھا تو وہ مر چکاتھا‘۔

اخبار کے مطابق شالان کی کمیونسٹ پارٹی اور پولیس چیف کے خلاف غفلت برتنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ان پر مدد کی فوری اپیلوں پر حرکت میں نہ آنے اور امدادی کارروائی میں تاخیر کے الزام ہیں۔

ہوٹل میں آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے
عملے کو معلوم ہی نہیں تھا کے فائر بریگیڈ کو کسے بلایا جاتا ہے

اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

چین کے سرکاری اخبار کے مطابق آگ لگنے کے 35 منٹ بعد بھی فائر برگییڈ کو نہیں بلایا گیا۔کیونکہ ہوٹل کے عملے کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہاں رہنے والے لوگوں اور فائر بریگیڈ کو کیسے مطلع کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد