BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 June, 2005, 18:20 GMT 23:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ساؤتھ افریقہ: قانونی تاریخ کاانوکھا کیس
News image
ساؤتھ افریقہ کی قانون کی تاریخ کا انوکھا کیس
ساؤتھ افریقہ میں اپنی جگہ اپنے ایک رشتہ دار کو پیسے دے کر جیل کاٹنے کے لیے بھیجنے والے شخص کو اس جرم پر چار سال کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

انجینئر روپرٹ ریڈی کوچار سال قبل اپنی کمپنی کے ملازمین کو چوری کے
نتیجےمیں تشدد کا نشانہ بنانے پر چار ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن
سزا کے تین ماہ بعد جیل حکام کو یہ معلوم ہوا کہ جیل میں موجود روپرٹ
ریڈی نہیں بلکہ اس کا رشتہ دار ہے۔

ان دونوں پر دھوکہ دہی کا مقدمہ چلایا گیا اور جرم ثابت ہونے پر انہیں
تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ریڈی کو دوسرے مقدمے کی سماعت سے
پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی قانون کی تاریخ کا یہ انوکھا اور منفرد کیس ہے ۔

بیتھلم کے فری اسٹیٹ صوبے کی ایک عدالت میں سزا سنانے کے بعد مجسٹریٹ ہین وین نیکیرک نے کہا کہ انہیں اپنی ستائیس سالہ قانونی زندگی میں پہلی بار ایسی غیر متوقع صورت حال کا سا منا کرنا پڑا ہے۔

ایک خبر کے مطابق عدالت کے کاغذات میں موجود ریڈی کی انگلیوں کے نشانات کو آرچری کی انگلیوں کے نشانات سے تبدیل کردیا گیا تھا۔ چنانچہ
وہ کاغذات جو جیل پہنچےاس میں ریڈی کی جگہ آرچری کی انگلیوں کے
نشانات تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد