BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 June, 2005, 03:25 GMT 08:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد البرادی ہی سربراہ رہیں گے
محمد البرادی
امریکہ نے محمد البرادی کی مخالفت ختم کر دی ہے۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے اگلے سربراہ کے لیے محمد البرادی کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکہ نے محمد البرادی کے نام پر اتفاق مجبوری میں کیا ہے کیونکہ اس کو اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں تھی۔

محمد البرادی انٹرنیشنل آٹامک انرجی کمشن کے نئے سربراہ کے واحد امیدوار رہ گئے اور ان کی تیسری ٹرم کے لیے انتخاب اب صرف ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے۔

امریکہ کو مصری نژاد محمد البرادی پر اعتراض تھا کہ وہ ایران کو جوہری پروگرام کو روکنے میں زیادہ سرگرمی کا مظاہرہ نہیں رہے تھا۔ امریکہ محمد البردی کی عراق پر حملے کی حمایت نہ کرنے سے بھی ناراض تھا۔

وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی محمد البرادی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ امریکہ محمد البرادی کی تیسری ٹرم کی مخالف نہیں ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو محمد البرادی کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ اصولوں کی بنیاد ان کے تیسرے دفعہ آئی اے ای اے سربراہ بننے کے مخالف تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے خیال میں کسی شخص کو دو دفعہ سے زیادہ آئی اے ای اے کا سربراہ نہیں بننا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد