BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 May, 2005, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری خطرے کو کم کریں: عنان
شمالی کوریا کا پلانٹ
امریکہ ایران اور شمالی کوریا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہے
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ جوہری اسلحہ کے خطرے کو کم کرنے کے معاہدے کی پابندی کرنے کے عزم کو اور تقویت دیں۔

نیو یارک میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہماری ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دنیا میں ایک کو خطرہ سب کو خطرہ ہے اور ہم سب ایک دوسرے کی سلامتی کی ذمہ داری میں شریک ہیں۔ اگر یہ تمام خطروں کے لیے صحیح ہے تو یہ جوہرے خطرے کے لیے سب سے زیادہ صحیح ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہم ایک ایسا کارگر، موثر، اور ماویانہ نظام مرتب کریں جو جوہری خطرے کو کم کرے‘۔

اقوامِ متحدہ کی کانفرنس ایٹمی عدم پھیلاؤ کے پینتیس سالہ پرانے معاہدے این پی ٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔

دریں اثناء این پی ٹی کا پانچ سالہ جائزوں لینے والی اس کانفرنس میں امریکہ کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ معاہدے کو سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ سٹیفن رادیمیکر نے کانفرنس کے پہلے روز کہا کہ شمالی کوریا اور ایران جوہری اسلحہ کی جستجو کر رہے ہیں اور معاہدے کے لیے خطرہ پیش کر رہے ہیں۔ ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد