BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 November, 2004, 14:18 GMT 19:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایٹمی دہشت گردی ممکن ہے‘
 محمد البرادی
محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ حقیقی ہے۔
اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ حقیقی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایشیا بحرالکاہل کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی اے ای اے ماضی میں کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ دہشت گردوں کی پہنچ ایٹمی ہتھیاروں تک بھی ہو سکتی ہے۔

محمد البرادی نے کہا ہے کہا ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ حقیقی ہے اور ساری دنیا کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔

محمد البرادی نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد اور بلیک مارکیٹ میں جوہری ہتھیار کوبنانے کی آلات کی موجودگی سے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ جوہری ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جائیں۔

محمد البرادی نے کہا کہ ایران اور لیبیا کے جوہری پروگرام کی تحقیق کے دوران پتہ چلا ہے کہ ایٹمی بلیک مارکیٹ میں ایٹمی اور تابکاری سامان بڑی تعداد میں مہیا ہے۔

انہوں نے کہا 1993 سے لے کر اب تک ایٹمی اور تابکاری میٹریل کو سمگلنگ کرنے کے 630 واقعات ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد