 |  ایران نے اپنے ایک مبینہ خفیہ جوہری پروگرام کے مرکز کی اجازت دے دی ہے۔ |
اقوام متحدہ کے اسلحہ کے نگراں ادارے انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایران اس جگہ کا معائنہ کرانے کے لیے تیار ہو گیا ہے جس کے بارے امریکہ کا کہنا کہ وہاں ایران کا خفیہ ایٹمی پروگرام ہے۔ محمد البرادی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نگران پارچن کے مقام پر ایران کے فوجی ٹھکانے کا معائنہ کرنے کے لیے جلد ایران جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران چند دنوں میں یا چند ہفتوں میں ایران پہنچ سکتے ہیں۔ امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ایک ادارے نے ایک ایسی سیٹلائٹ تصویر چھاپی ہے جس کے بارے امریکہ کا کہنا کہ یہ ایران کا خفیہ ایٹمی پروگرام ہے۔ |