BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 November, 2003, 21:13 GMT 02:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران پر یورپی رویہ نرم ہے‘
امریکہ اور یورپ کے درمیان اختلاف

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے ایران کے جوہری پروگرام پر یورپی یونین کے ایک مسودے پر تنقید کی ہے اور کہا کہ ایران کے لئے یورپ کا رویہ نرم ہے۔

امریکہ کہتا رہا ہے کہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

کولن پاول نے برسلز میں کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے ساتھ اس معاملے پر دل کھول کر بات چیت کی۔

یورپی یونین کے مسودے کو جوہری توانائی کے بین الاقوامی نگران ادارے آئی اے ای اے کو پیش کیا گیا ہے، جس کا جمعرات کو ایران کے بارے میں اجلاس ہو رہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کولن پاول نے کہا کہ انہیں اس بات سے اطمینان ہے کہ ’ایران صحیح سمت میں قدم اٹھا رہا ہے۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں مانتا کہ ایرانی حکومت نے جوہری ہتھیار بنانے کی تمام کوششیں ترک کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے تیار کئے گئے مسودے میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے بارے میں ایران کے خلاف سخت موقف اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اعتراضات ہیں۔۔۔ اس بارے میں کہ اس قرارداد میں دنیا کو سختی سے بتایا گیا ہے کہ نہیں کہ ہمیں ایران کے ساتھ گزشتہ برسوں میں کن مشکلات کا سامنا رہا ہے۔‘

ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران پر امریکہ اور یورپ کے درمیان خاصے اختلافات موجود ہیں۔

جبکہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے ذریعے کارروائی کی جائے، یورپی ممالک کا خیال ہے کہ ایران کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیئے۔

گزشتہ ہفتے جوہری توانائی کی تنظیم آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ اس کے معائنہ کاروں کو ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی تگ و دو میں ہے۔ تاہم انہوں یہ بھی کہا تھا کہ ایران نے ماضی میں اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں مکمل تفصیلات نہیں دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد