افغانستان دھماکہ، سات زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں نیٹو کی ایک گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے نیٹو کی گاڑی گزر رہی تھی۔ نیٹو کی گاڑی کے پاس بم دھماکے سے چند گھنٹے پہلے کابل میں نیٹو کے زیر نگرانی فورس ، ایساف کے ہیڈکواٹر کے پاس بھی دھماکہ ہوا جس سے ہیڈ کواٹرر لرز گیا لیکن کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان لطف اللہ مشل کے مطابق دھماکہ کرنے والوں کا نشانہ ایساف کے سپاہی تھے جو اس گاڑی میں سوار تھے جس کے پاس بم دھماکہ ہوا ہے۔ ضلع پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ دھماکہ سے زخمی ہونے والوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔ زخمی ہونے والوں میں نیٹو کی گاڑی کے پیچھے آنے والی ٹیکسی ڈرائیور بھی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کی حالت نازک ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||