افغانستان: ایک اور عورت سنگسار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق افغانستان میں مبینہ بدکاری کے الزام میں ایک عورت کو سنگسار کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس سزا پر عمل درآمد آج صبح افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے اور ارگ ڈسٹرکٹ میں ہوا ۔ ایک مقامی حکومتی اہلکار نے اس موت کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے افغان حکومت کی اس واقعے سے لاتعلقی پر زور دیتے ہوے کہا ہے کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔ افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن نے بتایا ہے کہ علاقے کے ملاؤں نے اِس عورت کی سزائے موت کا فتوی جاری کیا تھا۔ افغانستان میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دو ہزار ایک میں طالبان کے زوال کے بعد کسی عورت کی سنگساری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ یہ دونوں واقعات ایک ہی علاقے میں پیش آئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||