اسلام کا اسلام پسندوں پر الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ازبک صدر کریموف نے آندیجان میں ہونے واقعات اور ہلاکتوں کا ذمہ دار جرائم پیشہ افراد اور اسلامی انقلابیوں کوقراردیاہے۔ مظاہرین پر فوجیوں کی فائرنگ کے بعد وہ پہلی بار اس سلسلے میں ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔ ازبکستان کے مشرقی شہر آندیجان میں فوجیوں کی فائرنگ سے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کے باوجود سنیچر کو ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چھ ہزار کے قریب لوگ بڑھتی ہوئی جھڑھوں کی وجہ سے کرغیزستان کی سرحد پر جمع ہیں اور کرغیز حکام نے سرحد بند کر رکھی ہے۔ ازبکستان کے مشرقی شہر آندیجان میں عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دو سو لاشیں دیکھی گئی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجیوں کو سینکڑوں لاشیں ٹرکوں پر لادتے ہوئے دیکھا ہے۔ صدر اسلام کریموف نے کہا کہ دس فوجیوں کے علاوہ ’کئی اور بھی‘ مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ فوج نے نہتے عام شہریوں پر گولیاں چلائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||