حامد کرزئی کی یورپ سے اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کےصدرحامد کرزئی نے یورپی یونین زور دیا ہے کہ وہ افعانستان کی ترقی کے لیے پختہ عزم کا اظہار کر یں۔ جیسے کہ امریکی مارشل پلان نےجنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کی ترقی میں اہم کردار کیا۔ اسڑسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سےخطاب کر تے ہوئے افعان صدر نے کہا کہ وہ افعانستان کو عالمی دنیا میں ایک مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افعانستان کی تعمیرنو کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ جسے پورا ہونے میں دس سے پندرہ سال کا عرصہ در کار ہے۔ مگر ترقی کا یہ عمل اسی صورت میں مکمل ہو سکےگا کہ افغانستان اپنے معاملات میں خود کفیل ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||