افغانستان دھماکہ، اٹھائیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی افغانستان میں اسلحہ ڈپو میں ایک زبردست دھماکے میں کم از کم اٹھائیس لوگ ہلاک اور بہت بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شمالی افغانستان کے صوبے بگلان کے گاؤں پاجگا میں واقع اسلحہ ڈپو میں ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے لطف اللہ مشل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کا تمام علاقہ تباہ ہو گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ گولہ بارود جنجگو کمانڈر جلال باجگاہ کا تھا جس کو حکومتی پروگرام کے تحت غیر مسلح کیا گیا تھا لیکن اس نے یہ اسلحہ چھپا کر رکھ لیا جس کی حکومت کو اطلاع نہیں تھی۔ بگلان صوبے میں سیکیورٹی کے انچارج جنرل منگل نے بی بی سی کو بتایا کہ ملیشیا کمانڈر نے اسلحہ اپنے گھر کے پاس چھپا رکھا تھا۔ اس دھماکہ میں جلال باجگاہ کے خاندان کے آٹھ لوگ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور پولیس واقع کی تحقیات کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||