 |  ’مسائل فوری طور پر حل نہیں ہوتے اس میں تھوڑا وقت لگتا ہے‘ |
امریکی صدر جارج بش نے امریکہ میں جوہری توانائی اور تیل صاف کرنے کے نئےکارخانے تعمیر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے امریکیوں سے کہا کہ وہ غیر ملکوں سے آنے والی توانائی پر زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں۔ مسٹر بش نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے تیل پر امریکہ کا انحصار امریکیوں پر غیر ملکی ٹیکس کی طرح ہے جو ہر سال بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر سیاسی اور اقتصادی مسائل کے اندیشوں کے درمیان انہوں نے کہا ٹکنالوجی کی ترقی سستی توانائی کی ضمانت ہے لیکن مسائل فوری طور پر حل نہیں ہوتے اس میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ مسٹر بش کے ناقدین میں سے ایک ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر ہیری ریڈ نے ان کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط پالیسی قرار دیا۔ |