امریکہ: آئل ریفائنری دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی جنوبی ریاست ٹیکساس میں واقع تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیائی مصنوعات تیار کرنے والے ایک کارخانے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاع کے مطابق کم از کم چودہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیوسٹن کے جنوب مشرق میں پچاس کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیائی مصنوعات تیار کرنے کا یہ کارخانہ برطانوی تیل کمپنی برٹش پیٹرولیم کا بتایا جاتا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن بتایا جاتا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو گہرے سیاہ دھویں کا ایک بڑا بادل آسمان کے طرف بلند ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے وہ اس دھماکے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن کا رہ گیا۔ اس دھماکے کہ بعد پلانٹ پر کام کرنے والے دس افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ تیل صاف کرنے والا یہ کارخانہ امریکہ کا تیسرا بڑا کارخانہ بتایا جاتا ہے اور امریکہ میں استعمال کیے جانے والے تیل کا تین فی صد حصہ اس کارخانے میں صاف کیا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||