ایٹمی تحقیقاتی مرکز میں کام بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے ایک بڑے تحقیقاتی مرکز میں حفاظتی خطرے کے انتباہ کے باعث خفیہ کام بند کیا گیا ہے۔ لاس الموس کے اس تحقیقاتی مرکز میں کام اس لیے بند کیا گیا تھا کہ انتہائی حساس معلومات مرکز سے غائب ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ نیو میکسیکو کے اس مرکز میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایسی حساس معلومات غائب ہوئی ہوں۔ بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والی معلومات جن دو آلات یا ڈیوائسز پر محفوظ کی گئی تھیں وہ غائب ہیں اور ان ڈیوائسز کا تعلق ایٹمی ہتھیاروں کی فزکس ڈائریکٹریٹ سے تھا۔ ان معلومات کے غائب ہونے کا انکشاف گزشتہ ہفتے ہوا تھا جس کے بعد فوری طور پر کام بند کر دیا گیا بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی۔ اس کے علاوہ وہ تمام افراد بھی جنہیں ان معلومات تک رسائی حاصل تھی حفاظتی عملے کے ساتھ ہی مذکورہ حصے میں آ جا سکتے ہیں۔ نیو میکسیکو کے اسی ایٹمی تحقیقاتی مرکز کے قریب امریکہ نے ساٹھ سال قبل پہلا ایٹمی دھماکہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||