لبنان: شامی واپسی قریب الاختتام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں شام کی انتیس سالہ موجودگی اس کی فوجوں کی واپسی کے ساتھ اب قریب الاختتام ہے۔ لبنان سے شام کی واپسی تیس اپریل تک مکمل ہونی تھی تاہم لبنان کے ایک بے نام ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ سامی افواج کی واپسی مقررہ تاریخ سے پانچ روز قبل پیر کو ہی مکمل ہو جائے گی۔ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سو کے قریب فوجی گاڑیاں جن میں ٹینک بھی شامل تھے سنیچر کو لبنان جاتے ہوئے دیکھے۔ فروری لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے شام پر شدید بین الاقوامی دباؤ تھا کہ وہ لبنان سے اپنی فوج کو واپس بلا لے۔ لبنانی عیسائی حزب اختلاف حریری کے قتل میں شام کو ملوث قرار دیتی رہی ہے جب کے شام نے کئی بار اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ اس قتل میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے۔ اب اقوام متحدہ کی سالامتی کونسل اس قتل کی تحقیقات کرا رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لبنان کے اپنے سکیورٹی اداروں نے اس قتل کی جو تحقیقات کی تھیں ان میں سنگین غلطیاں کی گئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||