لبنان دھماکہ: 3 ہلاک کئی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمال میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کا یہ علاقہ خاص طور پر عیسائی علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ بم نصف رات کے بعد پھٹا اور جس کمپلیکس میں دھماکہ ہوا ہے وہ بیروت سے دس میل جنوب میں واقع ہے۔ گزشتہ چار روز میں یہ دوسرا دھماکہ ہے جو اس عیسائی علاقے میں ہوا ہے جو شام مخالف اور حزب اختلاف کا گڑھ ہے۔ لبنان میں گزشتہ ماہ ایسے ہی ایک دھماکے میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے بے چینی ہے اور لبنانی حزبِ اختلاف حریری کے قتل کا ذمہ دار شام کو قرار دیتی ہے۔ سنیچر کو ہبنے والے کار بم دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ جس علاقے میں ہوا ہے وہ اپنی شبانہ رونق اور مہنگے بوتیکوں کی بہتات کے باعث مشہور ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||