عمر کرامی دوبارہ وزیر اعظم نامزد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کی پارلیمنٹ نے عمر کرامی کو لبنان کا دوبارہ وزیر اعظم بنانےکی تجویز منظورکر لی ہے۔ وزیر اعظم عمر کرامی نے جو شام کے حمایتی سھمجے جاتے ہیں، نو دن پہلے حزب مخالف کے مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ لبنان کی حزب مخالف نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل میں ان کے مشورہ کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن حزب مخالف نے عمر کرامی کی دوبارہ نامزدگی پر کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ لبنان کے صدر عمائل لاہود عمر کرامی کی دوبارہ بطور وزیر اعظم تعیناتی کا باقاعدہ اعلان جمعرات کو کریں گے۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے ارکان نے بدھ کو عمر کرامی کی دوبارہ وزیر اعظم نامزدگی کی تائید کر دی ہے۔ ادھر لبنان سے شامی فوجی کی لبنان کے سرحدی علاقوں میں منتقلی جاری ہے۔ شام نے لبنان سے اپنی چودہ ہزار فوج کو نکالنے کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لبنان میں گزشتہ تیس سال سے شام کی فوج موجود ہے۔ لبنان میں سیاسی تبدیلی اس وقت شروع ہوا جب چودہ فروری کو سابق وزیر اعظم رفیق حریری بم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ عمر کرامی اور شام کی حکومت پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ انہوں نے رفیق حریری کو قتل کرایا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||