لبنان حکومت مخالف مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ہزاروں کارکن عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت بیروت میں جمع ہو گئے ہیں۔ لبنان میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بیروت میں حکومت کی حامی جماعتوں نے بھی اسی جگہ اور اسی وقت مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا جہاں حزب اختلاف کی جماعتوں نے مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقعہ پر ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے عوامی اجتماعات پر ایک دن کی پابندی عائد کر دی تھی۔ پیر کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے لیے بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں پر اور بہت سے پیدل سفر کر کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بیروت میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں سے چھپ کر رات کے اندھیر میں بیروت پہنچے ہیں۔ شہر کے مرکز کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس اور فوج کے دستے تعینات ہیں۔ تاہم کچھ جگہوں پر سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو شہر کے مرکز کی طرف جانےدیا۔ مظاہرین حکومت کے استعفی اور لبنان میں موجود شام کے پندرہ ہزار فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رفیق حریری کے قتل کے بعد سے لبنان سیاسی تعطل کا شکار ہے اور پیر کو ہونے والا مظاہرہ اس سیاسی بحران کی ایک کڑی ہے۔ لبنان میں بہت سے لوگ شام کی حکومت کو رفیق حریری کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ تاہم شام نے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ سیٹر فیلڈ شام کی فوجوں کے انخلاء کے لیے لبنان کی حکومت پر دباؤ بڑہانے کے لیے بیروت پہنچ گئے ہیں۔ حکومت کی حامی جماعتیں امرکی نائب وزیر خارجہ کی آمد پر بھی احتجاج کر رہی ہیں۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مظاہرے کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔ بی بی سی کے نامہ نگار نے بیروت سے اطلاع دی ہے کہ ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کے حکومت کے حق میں کیے جانے والے مظاہرے میں کتنے لوگ شامل ہوں گے۔ دوسری طرف حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے لیے پہلے ہیں بہت سے لوگ دارالحکموت پہنچ چکے اور اپنی گاڑیوں اور ٹنیٹوں میں انتظار کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد بسوں کے ذریعے بیروت پہنچ رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||