لبنان سے مکمل انخلا چاہیے: امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان میں فوجوں کی منتقلی کے بارے میں شام کا اعلان ناکافی ہے۔ لبنان سے شامی افواج کی واپسی کے شام کے صدر بشر الاسد کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کو دہرایا کہ واشنگٹن کا مطالبہ لبنان سے شام کی دستبرداری ہے۔ دریں اثنا صدر بشر کی تقریر سننے کے لیے بیروت کے میں جگہ جگہ لوگوں کے ہجوم جمع تھے اور تقریر سننے کے لیے بڑی بڑی ٹیلیویژن سکرینیں لگائی گئی تھیں۔ صدر بشر کی تقریر لبنان میں ٹیلی ویژن کے ذریعے نشر کی گئی تھی۔ صدر بشر کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما ولید جنبلات نے کہا کہ اگرچہ شامی فوجوں کی منتقلی بھی ایک کامیابی ہے لیکن شام نے فوجوں کی واپسی کے لیے کوئی نظام الاوقات نہیں دیا۔ ولید جنبلات نے لبنان میص شامی موجودگی کے خلاف مزید مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ یروشلم میں اسرائیلی نائب وزیراعظم شمعون پیریز نے شام کے اعلان کو ’دھاوا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا مطالبہ مکمل دستبرداری کا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||