لبنان:حکومت سازی کی کوششیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں شام کے حامی نامزد وزیراعظم نجیب میکاتی نے حکومت سازی کو کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہیں کیی ہفتے جاری رہنے والے بحران کے بعد صدر ایمائیل لاہود نے بالآخر نجیب میکاتی کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔ نجیب میکاتی نے حکومت سازی کے سلسلے میں عمر کرامے سے ملاقات کی۔ انہیں عمر کرامے ہی کی ناکامی کے بعد دو روز قبل وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ اگرچہ نجیب شام کے قریب تصور کیے جاتے ہیں لیکن انہیں حکومت سازی کے لیے مخالف جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے اور اس کی وجہ ان کی اعتدال پسندی کو قرار دیا جاتا ہے۔ حزب اختلا ف کی جانب سے الزام لگایا جارہا تھا کہ شام نواز سیاسی حلقے ملک کے پارلیمانی انتخابات موخر کرنا چاہتے ہیں۔ جناب میکاتی نے کہا ہے کہ لبنان اب جمہوریت کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے اور ان کی حکومت اعتدال پسندی اور قومی وحدت کی علامت ثابت ہوگی۔ میکاتی رفیق حریری کی کابینہ میں بھی کئی بار وزیر رہ چکے ہیں۔میکاتی نے اپنے بیان میں اپنی نامزدگی کے لئے سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ہمشیرہ اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی حکومت اعتدال پسندی اور قومی وحدت کی علامت ثابت ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||