انتخابات وقت پر کرانے کا دباؤ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ لبنان میں سیاسی بحران کے باوجود لبنان کی حکومت پر عام انتخابات وقت پر کرانے کے لیے دباٰؤ ڈال رہا ہے۔ امریکہ کے ایک اعلی سفارت کار ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے کہا ہے کہ انتخابات سے ماحول تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن حزب اختلاف کی جماعتوں کا ایک اہم حلیف ہے جو کہ لبنان پر مصر کا اثرورسوخ ختم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ امریکی کی طرف سے لبنان پر دباؤ ڈالے جانے سے لبنان میں مخالفت نے بھی جنم لیا ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ غیر جانبدار نہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ میں نائب اسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ کے عہدے پر فائز سیٹر فیلڈ رفیق حریری کے قتل کے بعد دوسری مرتبہ لبنان کے دورے پر ہیں۔ سیٹر فیلڈ بیروت میں حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جن سے نامہ نگاروں کے مطابق یہ تاثر سامنے آ رہا ہے کہ وہ لبنان کی شام نواز حکومت کو گرانے کے لیے حزب اختلاف کی مدد کر رہے ہیں۔ سیٹر فیلڈ جو لبنان میں امریکہ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اپنے دورے کی تفصیلات سے اخبار نویسوں کو آگاہ نہیں کر رہے ہیں۔ مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ شام ایک ہفتے کے اندر لبنان سے اپنی باقی ماندہ فوج واپس بلانے کا اعلان کر دے گا۔ شام نے لبنان میں مظاہروں کے بعد اور شدید بیرونی دباؤ کی وجہ سے پہلے ہی اپنی افواج بقا وادی تک واپس لے جا چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||