BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 March, 2005, 14:54 GMT 19:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شامی فوج جلد واپس جائے: امریکہ
شامی فوج
شامی فوج کو لبنان کے مشرق میں وادی بقاع میں تعینات کیا جائےگا
امریکہ نے کہا ہے کہ شام لبنان سے فوجیں واپس بلا لے ’صرف وعدے کافی نہیں ہیں‘۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ مکلین نے شام کو کہا کہ وہ لبنان سے ’فوجی اور انٹیلیجنس فورسز کو مکمل اور جلد واپس بلا لے‘۔

ان کا بیان اس وقت آیا ہے جب شام اور لبنان کے صدور نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے شامی افواج کا انخلاء اور وادی بقاع میں تعیناتی کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

شامی صدر بشار الاسد اور لبنان کے صدر عمائیل لاہود نے اس بات کا اعلان دمشق میں مذاکرات کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج کو لبنان کے مشرق میں وادی بقاع میں تعینات کیا جائےگا اور شام اور لبنان کی افواج کے سربراہان ایک ماہ کے اندر یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ افواج کتنا عرصہ وہاں ٹھہریں گی۔ اس عرصے کے بعد شامی فوج کے مکمل انخلاء پر بات چیت ہوگی۔

دمشق سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس اعلان سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ شامی افواج لبنان سے مکمل طور پر چلی جائیں گی۔ یاد رہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک لبنان سے شامی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد