 |  رفیق حریری کے قتل کے بعد لبنان میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا |
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے احکامات اقوام متحدہ کی طرف سے اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد دیئے گئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ لبنان حکومت کی طرف کرائی گئی تحقیقات میں سقم پائے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ نشاندھی نہیں کی گئی تھی کہ اس قتل کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما تھے تاہم لبنان میں پائی جانے والی کشیدگی کا ذمہ دار شام کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شام کا لبنان میں کافی اثرورسوخ ہے۔ |