اپریل میں لبنان سے انخلاء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا ہے کہ شام تیس اپریل تک لبنان سے اپنی ساری فوجیں واپس بلا لے گا۔ اقوام متحدہ کے ایلچی کو دمشق میں لبنان سے شام کی فوج کی واپسی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس سے قبل شام نے کہا تھا کہ وہ مئی میں لبنان میں انتخابات سے قبل فوج واپس بلائے گا لیکن اس نے اس کے بارے میں کوئی نظام الاوقات واضح نہیں کیا تھا۔ فروری لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے شام پر لبنان سے اپنی فوج کے انخلاء کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ شام کی طرف سے لبنان سے فوج کی واپسی کے بارے میں وعدے کا مطلب ہے کہ اس کی فوج انیس سو نواسی کے معاہدے کے تحت واپس جائے گی۔ اس معاہدے نے انیس سو نوّے میں لبنان میں پندرہ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی راہ ہموار کی تھی۔ ماہرین کے مطابق رفیق حریری کے قتل کے بعد شام کی فوج کا لبنان سے جلد انخلاء ممکن ہوا۔ شام پہلے مرحلے میں لبنان سے تقریباً آدھی فوج پہلے ہی واپس بلا چکا ہے اور اب وہاں اس کی آٹھ ہزار فوج موجود ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||