BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے پوپ، اتوار سے ذمہ داریاں شروع
نئے پوپ بینڈیکٹ سِکسٹینتھ
بینڈیکٹ سِکسٹینتھ کے انتخاب سے روایت پسندوں کو خوشی ہوئی ہوگی
کارڈنل جوزفریٹزنگر اتوار سے باقاعدہ نئے پوپ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔ جرمن نژاد جوزف ریٹزنگرکو ووٹنگ کے چوتھے دور کے بعد نیا پوپ منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اپنا نام بدل کر بینڈیکٹ سِکسٹینتھ رکھا ہے۔

بینڈیکٹ سِکسٹینتھ جب سینٹ پیٹر اسکوائر میں لوگوں کے سامنے نمودار ہوئے تو انہوں نے خود کو خدا کا ایک سیدھا سادا خدمت گزار کہا۔

ان کے انتخاب سے روایت پسندوں کو خوشی ہوئی ہوگی لیکن اسقاط حمل جیسے مسائل پر تبدیلی کے حامیوں کو مایوسی ہوئی ہوگی۔

واٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو انہیں باقاعدہ 265 ویں پوپ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

بینڈیکٹ سِکسٹینتھ منگل کو اپنے انتخاب کے بعد سینٹ پیٹر بیسیلیکا کی بالکنی پر ہزاروں لوگوں کے سامنے آئے۔

بینڈیکٹ لاطینی زبان کا نام ہے جس کا مطلب ہے ’رحمت‘۔

بالکنی کے باہر موجو ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نئے پوپ نے اپنے پیش رو اور دوست پوپ جان پال دوئم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پوپ بینڈیکٹ پوری صدی میں منتخب ہونے والے سب سے بڑی عمر کے پوپ ہیں۔ ان کی پیدائش 1927 میں جرمنی کے ایک روائتی کاشتکار گھرانے میں ہوئی تھی لیکن ان کے والد پولیس میں تھے۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نازیوں کے دورِ حکومت میں ان کے تجربات سے انہیں لگنے لگا تھا کہ کلیسا کو آزادی اور حق کے لئے کھڑا ہونا چاہئے۔

گیارویں صدی کے بعد بننے والے وہ پہلے جرمن پوپ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد