BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینیڈیکٹ سِکسٹینتھ نئے پوپ
News image
جوزف ریٹزنگر اسقاط حمل اور ترکی کی یورپین یونین میں شمولیت کے شدید مخالف ہیں۔
جرمن نژاد جوزف ریٹزنگرکو نیا پوپ منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا نیا نام بینڈیکٹ سِکسٹینتھ رکھا ہے۔

اٹھہتر سالہ بینڈیکٹ سکسٹینتھ کا شمار آنجہانی پوپ جان پال کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور وہ پچھلے بیس برس سے ان کے ساتھ تھے۔

سینٹ پیٹر بیسیلیکا کے چرچ کی گھنٹیاں مقامی وقت کے مطابق چھ بجے بجنی شروع ہو گئیں تھیں اور یہ علامت تھی کہ نئے یورپ کا انتخاب ہو گیا ہے۔

جوزف ریٹزنگرایک ارب سے زیادہ کیھتولک فرقے کے روحانی پشوا بننے والے دو سو پینسٹھویں پوپ ہیں۔

جوزف ریٹزنگر کے اعلان کے ساتھ کیتھولک فرقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

جوزف ریٹزنگر نے بالکونی میں آ کر اپنے آپ کو چرچ کا ایک ادنیٰ کارکن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوپ جان پال دوئم کی راہ پر چلتے رہیں گے۔

ان کا انتخاب ایک سو پندرہ کارڈینل نے ووٹنگ کے تیسرے راونڈ میں کیا۔

جوزف ریٹزنگر 1927 میں جرمنی کے باویرین کاشتکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پولیس میں ملازم تھے۔

جوزف ریٹزنگر کی عیسائی مدرسے سے جاری تعلیم اس وقت ختم ہو گئی جب ان کو فوج میں بھرتی کر لیا گیا۔انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں نازی فوج کے طیارہ شکن یونٹ میں خدمات سرانجام دیں۔

جوزف ریٹزنگر کے حمایتوں کا کہنا ہے کہ نازی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان کا یہ یقین مزید پختا ہو گیا کہ چرچ کو سچائی اور آزادی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

جوزف ریٹزنگر کے مخالفوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ’سائنسدان‘ ہیں اور وہ ہرمسلئے پر عقلی بحث کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

جوزف ریٹزنگر اسقاط حمل اور ترکی کی یورپین یونین میں شمولیت کے شدید مخالف ہیں۔

امریکی انتخاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے حمایتی سیاستدانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد