BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 April, 2005, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیمور کی آزادی میں پوپ کا کردار
News image
مشرقی تیمور میں حکومت نے پوپ جان پال کی موت تین روز کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ پوپ نے ان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ساری دنیا میں رومن کیتھولک کے ماننے والے پوپ جان پال دوئم کی وفات پر سوگ منا رہے ہیں لیکن مشرقی تیمور کے لوگوں کے سوگ کی وجہ دوسروں سے مختلف ہے۔

پوپ جان نے 1989 میں مشرقی تیمور کا دورہ کیا جس سے وہاں کی رومن کیتھولک آبادی کی پریشانیوں کو دنیا میں اجاگر کرنے کا موقع ہاتھ آیا۔

مشرقی تیمور کی رومن کیتھولک جو چوبیس سال تک انڈونیشا کی حکومت کے جبر کا سامنا کر رہے تھے وہ ایک ریفرینڈم کے ذریعے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

مشرقی تیمور 1989 سے لے کر اٹھارہ سال تک دنیا کے نقشے سے غائب رہا۔ انڈونیشیا کی حکومت نے مشرقی تیمور کی سرحدیں بند کر دیں اور مبینہ طور پر وہاں ایک تہائی آبادی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

جب پوپ جان پال نے مشرقی تیمور کے دورے کا اعلان کیا تو ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا کیونکہ انڈونیشیا جو آبادی کے لحاظ دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے، کو یہ قبول نہیں تھا۔

انڈونیشیا کا مطالبہ تھا کہ پوپ جان پال کو مشرقی تیمور کے درالخلافہ کے باہر کی غیر متنازعہ جگہ پر اجتماعی دعا کرنی چاہیے۔

لیکن وہاں کی رومن کیتھولک آبادی کو یہ منظور نہیں تھا اور ان کا مطالبہ تھا کہ پوپ ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔

پوپ جان پال نے مسلمان حکومت اور مشرقی تیمور کی عیسائی آبادی میں توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

دلی میں پہنچتے ہوئے انہوں نے کراس کو چومنے کے بعد انہوں نے زمین نہیں چوما بلکہ زمین کو صرف ہاتھ لگایا۔

پوپ جان پال انڈونیشیا کی حکومت کا نام لیے بغیر مشرقی تیمور میں ہونے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بات کی۔

پہلی دفعہ تیمور کی نوجوان انڈونیشیا کے فوجیوں کے تصادم کرتے ہوئے دنیا کو نظر آئے جس سے تیمور میں ریفرینڈم کی راہ ہموار ہوئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد