بغداد کے قریب 12 لاشیں برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں لطیفیہ کے مقام پر تین عراقی فوجیوں سمیت بارہ عراقیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اس سے پہلے بغداد کے جنوب میں واقع شہر ہلہ کے قریب دو امریکی سکیورٹی کے ایک ٹھیکیدار اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب راستہ کے کنارے رکھا ایک بم پھٹ گیا۔ اسی دوران امریکی فوج کے مطابق موصل میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ موصل میں تشدد کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور سنیچر کو بھی ایک مسلح شخص نے تین پولیس اہلکاروں کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یہ پولیس والے اپنے ایک ساتھی کی بیوی اور بچوں کی تدفین میں شریک تھے کے مسلح شخص اچانک نمودار ہوا اور اس نے ان پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ حکام اس حملے کو بھی دو روز ہونے والے حملے کی ایک کڑی تصور کرتے ہیں، جو ایک مسجد سے ملحق ہال پر کیا گیا تھا اور جس میں پچاس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||