موصل میں تین پولیس والے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک مسلح شخص نے تین پولیس اہلکاروں کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس پر حملے کی یہ واردات عراقی شہر موصل میں ہوئی ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یہ پولیس والے اپنے ایک ساتھی کی بیوی اور بچوں کی تدفین میں شریک تھے کے مسلح شخص اچانک نمودار ہوا اور اس نے ان پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ حکام اس حملے کو بھی دو روز ہونے والے حملے کی ایک کڑی تصور کرتے ہیں، جو ایک مسجد سے ملحق ہال پر کیا گیا تھا اور جس میں پچاس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوئے تھے۔ پہلے ان تمام ہلاک شدگان کی اجتماعی تدفین کی جانے والی تھی لیکن بعد یہ فیصلہ اس خوف سے تبدیل کر دیا گیا کہ اجتماعی تدفین پر مزاحمت کار حملہ کریں گے۔ موصل سنی اکثریت کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور یہاں عراق پر امریکی قبضے کے مخالفت بھی شدید ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||