بغداد: تین عراقی پولیس اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں تین عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب شدت پسندوں نے سنیّ اکثریتی عزامیہ ڈسٹرکٹ میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔یہ جھڑپ پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ یہ تازہ ترین جھڑپ اس واقعہ کے بعد ہوئی جس میں عراقی اور امریکی افواج نے بغداد کی مسجدِ ابو حنیفہ پر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر بغداد میں ہی ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک خود کش حملہ آور نے اپنی کار ایک مصروف بازار میں دھماکے سے اڑا دی۔ علاوہ ازیں عراق کے تیسرے بڑے شہر موصل میں پولیس سٹیشنوں پر حملوں کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ امریکی کمانڈروں کے مطابق بہت سے عراقی پولیس افسران اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||