BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 November, 2004, 02:43 GMT 07:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین چوتھائی فلوجہ مفتوح متعدد ہلاک
فلوجہ
مزاحمت کاروں نے رات گئے ایک تیل کی پائپ لائن کو آگ لگا دی تھی
عراقی شہر فلوجہ میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اور عراقی فوجی تباہ شہر کے کھنڈروں میں پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی کمانڈروں کے مطابق فلوجہ کا تین چوتھائی حصہ امریکی اور عراقی افواج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور سینکڑوں مزاحمت کاروں کے علاوہ گیارہ امریکی اور دو عراقی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مبینہ مزاحمت کاروں کو شہر کے مشرقی اور مغربی حصے کو بانٹتی شاہراہ کے ساتھ ساتھ جاتی ایک پٹی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

اس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے شہر کے مزید علاقوں پر قبضہ حاصل کیا جائے گا ان علاقوں کا کنٹرول عراقیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

عراقی فوج کے ترجمان میجر جنرل عبدالقدیر موہان نے کہا ہے کہ ان کے لوگوں نے نواحی علاقے جولان کے جنوب مغربی حصے میں عمارتوں کی تلاشی لی ہے اور وہاں سے ہتھیار، سیاہ نقاب اور ایسی دسکیں برآمد کی ہیں جو ہلاک کیے جانے والے یرغمالیوں کے بارے میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں یرغمالیوں کو رکھا اور ہلاک کیا جاتا تھا۔

جاری فوجی کاروائی کے بارے میں صدر بش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلوجہ میں کارروائی کرنے والے کمانڈروں کو جو بھی درکار ہو گا انہیں مہیا کیا جائے گا۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک مزید کمک کے بارے میں کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

اس سے بل کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ مزاحمت کاروں نے دو امریکی ٹینک تباہ کر دیے ہیں اور چند امریکیوں اور کئی مزاحمت کاروں کی لاشیں سڑک پر پڑی ہوئی ہیں۔

ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اسے فلوجہ میں زخمی ہونے والوں کی حالت پر بڑی تشویش ہے اور اس نے دونوں فریقوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے۔

دوسری طرف فلوجہ میں جنگ کے ساتھ ساتھ مزاحمت کاروں نے ملک کے دوسرے حصوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بغداد کے شمال میں بلاد شہر کے نزدیک ایک امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ اسے سے ذرا دور بائیجی کے علاقے میں مزاحمت کاروں اور عراقی سکیورٹی فوج کے درمیان لڑائی کے دوران کم از کم پانچ عام شہری ہلاک ہو گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد