BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 18:26 GMT 23:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وڈیو ٹیپ میں حملے کی تیاریاں
وڈیو کا ایک منظر
وڈیو اتوار کو انصار السنہ نامی گروپ کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ہے
عسکریت پسند گروپ انصارالسنہ نے، جس نے گزشتہ ہفتہ عراق میں امریکی فوج پر حملے کا دعوٰی کیا ہے، اب ایک وڈیو ٹیپ جاری کیا ہے جس میں بظاہر بم حملے کی تیاریاں دکھائی گئی ہیں۔

یہ وڈیو اتوار کو انصار السنہ نامی گروپ کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے منگل کو موصل میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر کیے گئے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے سے فوجی اڈے پر نافڈ سکیورٹی کے بارے میں سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

انصارالسنہ کی جاری کردہ ٹیپ پر پیر کی تاریخ موجود ہے۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے تین حملہ آور، جو کالے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور چہروں پر ماسک پہن رکھے ہیں، حملے کا منصوبہ بیان کررہے ہیں۔

ایک شخص نے کہا کہ گروپ کا ایک رکن گارڈز کی تبدیلی کے وقت اڈے میں گھس جائے گا۔

’پھر شیر اپنے نشانے کی طرف بڑھے گا اور ہم کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھائیں گے‘۔

’وہ ڈائننگ روم میں گھس جائے گا جہاں قابض فوج اور ان کے عراقی اتحادی جمع ہوں گے‘۔ اس کے بعد یہ منصوبہ بیان کرنے والے نے بظاہر خودکش حملہ کرنے کی ذمہ داری اٹھانے والے کو گلے لگایا جو پوری طرح سے مسلح تھا۔

بعد کے ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ اڈے پر دھماکہ کیسے ہوا۔ اور پھر ٹوٹی ہوئی عمارت دکھائی گئی ہے۔

ابھی تک اس وڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد