BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 February, 2005, 23:02 GMT 04:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خود کش حملہ کئی اسرائیلی ہلاک
تل ابیب
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم ام کم چار اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس خود کش حملے کو امن کوششوں کے خلاف تخریب کاری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف چپ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا اس حملے کی تیاریوں کا سراغ لگایا جائے گا اور جو لوگ اس میں ملوث ہوں گے ان کو سزا دی جائے گا۔

خود کش حملے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم چار افراد کے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے یہ تعداد تین بتائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے تل ابیب کے ایک نائٹ کلب کے قریب ہونے والے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شبانہ کلب ساحلی علاقے کے اس حصے میں واقع تھا جو بالعموم پُرہجوم رہتا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری کے بارے میں کئی گروہوں کی جانب سے متضاد اطلاعات ہیں۔

حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپوں میں وہ دو گروپ بھی شامل ہیں جو اسرائیل سے تین ہفتے قبل ہونے والی غیر سرکاری فائر بندی منیں بھی شامل تھے۔

اسرائلی پولیں کے سربراہ ڈیڈ ساؤر کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ ’دی سٹیج‘ نامی کلب کے داخلی دروازے پر ہوا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کو ایک نے نام عینی شاہد نے بتایا ہے کہ وہ کلب کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کہ کلب کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا اور کلب کے شامنے کھڑی کوئی کاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد