BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق یا غیر تہذیب یافتہ مغرب
عراق
ریپبلکن ارکان نے عراق میں کسی بھی طرح کے فراڈ کی تحقیقات سے انکار کردیا ہے
عراق میں اتحادی افواج کی عبوری انتظامیہ (سی پی اے) پر، جو امریکی قیادت میں کام کررہی ہے، یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ اربوں ڈالر ضائع کررہی ہے۔

سینیٹ کے پینل سے خطاب کرتے ہوئے سابق سی پی اے اہلکار فرینکلن ولس نے کہا ہے کہ عراق میں ٹھیکے دار کمپنیوں کےساتھ لین دین کے معاملات ایسے طے کیے جارہے ہیں جیسے جنگلی مغربی دنیا میں ہوا کرتا تھا۔

جنگ کے تقریباً دو سال کے بعد امریکی کانگریس کی طرف سے عراق کی تعمیر نو کے لیے مختص کیے گئے 18 ارب ڈالر کا اسی فیصد ابھی خرچ نہیں کیا گیا۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سی پی اے بہت مشکل حالات میں عراق میں کام کررہی ہے۔

ڈیمو کریٹک سینیٹرز نے تعمیر نو کے فنڈز کے منتظمین کو سماعت کے لیے بلایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریپبلکن ارکان نے جو کانگریس چلانے کے ذمہ دار ہیں عراق میں کسی بھی طرح کے فراڈ کی تحقیقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فرینکلن ولس نے امریکی سینیٹ کی ڈیمو کریٹک پالیسی کمیٹی کو بتایا ہے کہ عراق میں اتحادی افواج نے بڑے بیمانے پر پیسے نہ صرف ضائع کیے ہیں بلکہ ان کا غلط استعمال بھی کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اور دیگر امریکی حکام کی تصاویر بھی دکھائی ہیں جن میں وہ پلاسٹک کے تھیلوں میں سو ڈالر کے نوٹوں کے بنڈل لیے کھڑے ہیں۔ ان تھیلوں میں دو ملین ڈالر مالیت کی رقم موجود ہے۔ یہ پیسے ایک سکیورٹی کانٹریکٹر کو ادا کیے جاتے تھے۔

فرینکلن ولس کا کہنا ہے کہ عراق میں نا تجربہ کار فوجی اہلکاروں، فیصلہ کرنے کا خوف، رابطوں کی کمی، غیر مناسب سکیورٹی، بینکوں کی غیر موجودگی اور پیسوں کی فراوانی سے ایسے حالات پیدا ہوگئے جیسا کہ غیر تہذیب یافتہ مغربی دنیا میں ہوا کرتے تھے۔

یہ الزامات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ایک ہی ہفتہ قبل سی پی اے کے آڈٹ سے سے معلوم ہوا ہے کہ اتحادی فوج نے عراق کے اپنے 20 ارب ڈالر کے سرمائے کے ساتھ بد احتیاطی کی ہے جس کے باعث وہاں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے۔

عراقخورد برد کس نے کی؟
عراقی تعمیر نو کے بھاری فنڈز لاپتہ ہوگئے ہیں
پچاس سال پہلے پچاس برس پہلے۔۔۔
عراق میں الیکشن: وسعت اللہ خان کی بات سے بات
عراقعراق کےحساس علاقے
عراق کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی نقشہ
امریکی فوجیعراق: الیکشن کے بعد
عراق سے غیرملکی فوجیں کب واپس جائیں گی؟
عراق: کون کیا ہے؟
عراق کا نیا سیاسی ڈھانچہ کئی گروہوں کا مجموعہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد