تعلیم و صحت پر دفاع کو ترجیح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے سن دو ہزار چھ کا بجٹ امریکی کانگریس کو پیش کر دیا ہے جس میں تعلیم اور صحت سمیت سماجی شعبوں کے بجٹ میں کمی اور دفاعی بجٹ میں چار عشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں سماجی شعبوں سے متعلق ڈیڑھ سو کے قریب منصوبوں کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کا مقصد امریکہ کے بجٹ کے خسارے کو کم کرنا ہے۔ سن دو ہزار چھ کے دو عشاریہ اٹھاون کھرب کے بجٹ میں کسانوں کو دی جانے والی سبسڈیز، تعلیم، صحت عامہ اور ماحولیات کے شعبوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ تاہم دفاعی اخراجات میں چار عشاریہ آٹھ فیصد کے اضافے سے امریکی دفاعی اخراجات سن دو ہزار چھ میں چار سو انیس عشاریہ تین ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ ان دفاعی اخراجات میں افغانستان اور عراق میں امریکی فوجی کارروائی پر ہونے والے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ ان فوجی آپریشنز پر ہونے والے اخراجات کے لیے بش انتظامیہ اسی ارب ڈالر کی منظوری بعد میں کانگریس سے حاصل کر ئے گی۔ کانگریس ان بجٹ تجاویز پر کئی ماہ تک بحث کرئے گی۔ بجٹ تجاویز میں بش انتظامیہ کی طرف سے امریکی سوشل سیکورٹی کے نظام کو از سر نو تشکیل کرنے کے منصوبے پر آنے والے اخراجات کے بارے میں کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔ ہزاروں امریکیوں کی پینش کا دآرومدار سوشل سیکورٹی کے نظام پر ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ سوشل سیکورٹی کے نظام کو اگلے بیس سال تک چلانے کے لیے چار عشاریہ پانچ کھرب کی رقم کی ضرورت ہے۔ اس بجٹ میں امریکہ کے خام تیل کے ذخائر کے لیے تیل کی خریداری کے لیے بھی کوئی رقم مختس نہیں کی گئی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||