سوڈان حکومت پرہلاکتوں کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت اور اس کی ملیشیا نے دارفور کے شہریوں کو منظم طریقے سے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے تاہم رپورٹ میں ان کارروائیوں کو پُرتشدد انسان کشی قرار دینے سے اجتناب برتا گیا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ان اقدامات کے ذمہ دار عناصر کے خلاف ہیگ میں واقع جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ اقوام متحدہ کے معاہدوں میں شامل رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ انسان کشی جیسے اقدامات کو روکیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوڈان کے مغربی حصے میں سرگرم باغی قوتیں انسانی حقوق کے قوانین کو بری طرح پامال کرتی رہی ہیں۔ دارفور میں فروری سنہ دو ہزار تین سے اب تک ستر ہزار افراد ہلاک جبکہ بیس لاکھ اپنے گھروں سے فرار ہو کر دیگر مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ سوڈان کی حکومت نے عرب نواز جنجوید ملیشیا کو مسلح کرنے کی تردید کی ہے اور تمام تنازعہ کا ذمہ دار دارفور میں سرگرم باغیوں کو ٹھہرایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل نے اکتوبر میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے کہا تھا جس میں تنظیم کے سیکریرٹری جنرل کوفی عنان سے ایک کمیشن دینے کو کہا گیا تھا تاکہ دارفور میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی چھان بین کی جا سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||